۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ خادم حسین نقوی

حوزہ/ مرحوم جامعہ المنتظر کے طالب علم تھے اور قم المقدس سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اپنی مادر علمی حوزہ علمیہ میں تدریس کے شعبے سے وابستہ ہو گئے۔ مرحوم کے ہزاروں شاگرد خدمت اسلام میں مصروف ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کے استاد مولانا خادم حسین نقوی انتقال کر گئے۔ مرحوم عرصہ نصف صدی سے درس و تدریس اور تبلیغ اسلام کی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

مرحوم جامعہ المنتظر کے طالب علم تھے اور قم المقدس سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اپنی مادر علمی حوزہ علمیہ میں تدریس کے شعبے سے وابستہ ہو گئے۔ مرحوم کے ہزاروں شاگرد خدمت اسلام میں مصروف ہیں۔

مولانا خادم نقوی مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ المنتظر ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن میں صدر وفاق المدارس الشیعہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے پڑھائی۔اسکے بعد مرحوم کو فردوسیہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

اس موقع پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری، نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی اور جامعہ المنتظر کے علما و طلبہ نے مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی پوری زندگی درس و تدریس اور تبلیغ دین میں گذری۔ اللہ تعالی ان کے درجات کو بلند کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .